دنیا

مودی عالمی دہشت گرد ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

شیعیت نیوز: اقوام ِ متحدہ کی نمائندہ تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو عالمی دہشتگرد قرار د یتے ہوئے اقوام ِ متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں یو این مشن کی نمائندوں تنظیموں کو جانے کی اجازت دی جائے تاکہ بھارت کا بھیانک چہرہ دنیا کے سامنے آسکے۔ تفصیلات کے مطابق اقوام ِ متحدہ کی نمائندہ تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے گزشتہ روزسانحہ پلوامہ اور شوپیاں میں بھارتی فوج کی درندگی ،سرچ آپریشن کے دوران 20سے زائد افراد کی شہادت جبکہ غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے والوں پر فائرنگ کے سلسلے میں 20سے افراد شہید ہوگئے جبکہ 24گھنٹوں ۜمیں دو سو سے زائد افراد زخمی ،بھارت کا بھیانک چہرہ دنیا کے سامنے آگیا ہے ،بھارتی فوج نے شوپیاں میں ایک درجن سے زائد مقامات کو آگ لگا کر اپنی دہشتگردی کا ثبوت پیش کردیا ہے ،اقوام ِ متحدہ بھارتی حکومت پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے پر عالمی عدالت میں مقدمہ درج کریں ، ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو عالمی دہشتگرد قرار دے دیا اور اُنہوں نے اقوام ِ

متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں یو این مشن کی نمائندوں تنظیموں کو جانے کی اجازت دی جائے تاکہ بھارت کا بھیانک چہرہ دنیا کے سامنے آسکے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close