یمن

سعودی عرب پر یمنی فورسز کا بیلسٹک میزائل حملہ

یمنی سرکاری فوج کی جانب سے سعودی عرب پر بیلسٹک میزائل سےحملہ کیا ہے۔
شیعت نیوز (مانیٹرنگ ڈیسک )سعودی حکام نے میزائل حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہ شہر کے اطراف اور فضا کی بھرپور نگرانی جاری تھی کہ اچانک میزائل حملے کی اطلاع ملی جسے ایئر ڈیفنس نظام کے تحت یمن سے داغا گیا بیلسٹک میزائل فضا میں ہی ناکام بنا دیا۔دوسری یمنی سرکاری فوج کا کہنا ہے کہ میزائل ھدف تک پہنچنے میں کامیاب ہوا ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ دونوں سعودی عسکری اتحاد کی جانب سے ایک فضائی حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں یمن کے اسلامی مزاحمتی تحریک کے لیڈر صالح الصماد شہید ہوگئے تھے۔یمنی فوج اور عوام کا کہنا ہے کہ صالح الصماد کا بدلہ آل سعود سے ضرور لیا جائے گا۔
یمن نے صالح الصماد کی شہادت کے ردعمل کے طور پر سعودی عرب میں میزائل حملے تیز کر دیے ہیں جبکہ گذشتہ دنوں بھی عرب کے کنک خالد ایئر پورٹ کو نشانہ بنایا تھا۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close