پاکستان

حزب اللہ لبنان کی الیکشن میں شاندار کامیابی، پاکستان میں الیکشن مخالف ڈھڑے نے دم توڑ دیا

شیعیت نیوز: گذشتہ 2013 سے الیکشن میں حصہ لینے نا لینے پر مکتب تشیع کے درمیاں مختلف نظریات گردش کررہے تھے جس کے تحت ایک طبقہ موجود نظام میں الیکشن میں حصہ لینے کو اللہ کی ربوبیت کا انکار کہہ رہا تھا، اس نظریہ کے تحت موجودہ جمہوری نظام ظاغوتی نظام ہے لہذا اس میں حصہ لینا جائز نہیں۔

تاہم حزب اللہ لبنان کی گذشتہ روز اسی نظام میں بھرپور شرکت اور کامیابی حاصل کرنے پر اس طبقہ نے دم توڑ دیا ہے، کیونکہ الیکشن مخالف طبقہ حزب اللہ لبنا ن کا آئیڈیل قرار دیتا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری بحث میں عوام کا کہنا ہے کہ موجود نظام میں اپنے حقوق کی جنگ لڑنے کے لئے پارلیمنٹ الیکشن جیت کر پہچانا وقت کی ضرورت ہے، اگر حزب اللہ لبنان کے سیاسی نظام سے باہر ہوتی تو شاید عالمی قوتیں لبنانی نظام اسے ابتک پروپگنڈے اور مختلف دفعات کے ذریعہ اس تنظیم کو کالعدم کرچکے ہوتے ۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close