پاکستان

ایم ڈبلیو ایم کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ناصر شیرازی کی سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقات، بہنوئی کے انتقال پر تعزیت

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی نے سابق وزیراعظم اور مرکزی رہنما پاکستان پیپلزپارٹی سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی۔ ناصر عباس شیرازی نے سابق وزیراعظم سے گذشتہ دنوں وفات پا جانے والے ان کے بہنوئی دربار حضرت پیر موسٰٰی گیلانی کے گدی نشین مخدوم وجاہت حسین گیلانی کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی، صوبائی سیکرٹری سیاسیات مہر سخاوت علی، پی پی پی ملتان کے نائب صدر نعیم شہزاد بھٹی اور دیگر موجود تھے۔ اس موقع پر دونوں رہنمائوں نے ملکی موجودہ صورتحال اور بالخصوص جنوبی پنجاب کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close