کاپی رائٹ کی وجہ سے آپ یہ مواد کاپی نہیں کر سکتے۔
عراق

انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والی جماعتیں عراقی عوام کی خواہشات کا احترام کریں،عراقی وزیر اعظم

عراق کے وزیراعظم حیدرالعبادی نے کہا ہے کہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والی جماعتوں کو چاہئے کہ مالی بدعنوانی اور دہشت گردی کے خلاف مہم کے ارادوں کو عملی جامہ پہنا کر عراقی عوام کی خواہشات کی تکمیل کریں۔
شیعیت نیوزمانٹیرنگ ڈیسک : عراق کے وزیراعظم حیدرالعبادی نے ایک پریس کانفرنس میں انتخابات کے کامیاب انعقاد پر عراقی عوام کو مبارک پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی کوشش سے انتخابات پرامن ماحول میں منعقد ہوئے اور عراقی عوام نے پولنگ مراکز جا کر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔حیدر العبادی نے کہا کہ انتخابات کے نتائج کے خلاف پرامن طریقے سے شکایت کی جاسکتی ہے اور قانون کے مطابق تمام اقدامات عمل میں لائے جائیں گے۔انھوں نے کہا کہ نئی پارلیمنٹ کی تشکیل تک موجودہ حکومت اپنے اختیارات کے مطابق کام کرتی رہے گی۔واضح رہے کہ بارہ مئی کو عراق کے پارلیمانی انتخابات پرامن ماحول میں منعقد ہوئے تھے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی ملاحظہ کریں

Close
Back to top button
Close