پاکستان

پنجاب میں ہونیوالی دہشتگردی میں جماعت الاحرار کے ملوث ہونے کا انکشاف

شیعیت نیوز: کاؤنٹر ٹیرازم ڈپارٹمنٹ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے گزشتہ برس پنجاب میں ہونیوالے 4 دہشتگردی کے واقعات میں افغانستان سے چلنے والی جماعت الاحرار ملوث تھی۔ ایک رپورٹ کے مطابق 4 دہشتگرد حملوں کے باوجود 2017 میں پنجاب میں سکیورٹی کی صورتحال اطمینان بخش رہی تھی جبکہ حملہ کرنیوالے حملہ آوروں کے تمام سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔ وزیر داخلہ، پولیس اور انٹیلی جنس اداروں کے حکام کی موجودگی میں منعقد ہونیوالے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) کے اجلاس میں بریفنگ میں بتایا گیا دہشتگردی کی کارروائی کرنیوالے حملہ آوروں کے سہولت کاروں کو قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی جانب سے گرفتار کیا گیا۔ سی ٹی ڈی حکام نے بتایا دہشتگرد گروپوں کی جانب سے سوشل میڈیا کے ذریعے نوجوانوں کو انتہاء پسندی کی طرف راغب کرنا پنجاب کیلئے سکیورٹی خطرہ ظاہر کیا گیا۔

بریفنگ دینے والے افسر نے تجویز دی کہ نیکٹا میں سوشل میڈیا مانیٹرنگ کے حوالے سے نظام بننا چاہیے تاکہ دہشتگردوں کے بیانیے کا مقابلہ کیا جا سکے۔ اعلیٰ پولیس افسر نے اس بات پر زور دیا کہ قومی اور بین الصوبائی دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے وفاقی حکومت کی سطح پر باڈی کا قیام ضروری ہے۔ اس موقع پر نیکٹا کی جانب سے سکیورٹی الرٹ جاری کیا گیا جس میں انٹیلی جنس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ٹی ٹی پی سے منسلک دہشتگرد لاہور پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، نیکٹا کی جانب سے خبردار کیا گیا دہشتگرد چینی مفادات کے اداروں، قانون نافذ کرنیوالے اداروں اور انٹیلی جنس ایجنسی کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close