عراق

مقتدی صدر کی سید عمار الحکیم سے ملاقات

بغداد (مانیٹرنگ ڈیسک)جمہوریہ عراق کے پارلیمانی انتخابات میں کسی بھی ایک پارٹی یا سیاسی اتحاد نے واضح اکثریت حاصل نہیں کی۔ عراق کی اگلی حکومت مخلوط صورت میں ہی تشکیل دی جا سکتی ہے۔ مرکزی حکومت کی تشکیل کیلئے مختلف سیاسی جماعتوں کی اہم شخصیات کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ عراق میں سیاسی جوڑ توڑ کا عمل اپنے عروج پر ہے۔

عراق کے انتخابات میں سب سے زیادہ نشستیں حاصل کرنے والے اتحاد السائرون کے راہنما سید مقتدی صدر نے بغداد میں سید عمار الحکیم سے انکے دفتر میں ملاقات کی ہے۔ سید عمار الحکیم عراق کے شیعہ ملی اتحاد کے راہنما اور الحکمہ موومنٹ کے صدر ہیں۔ باخبر ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں مرکزی حکومت تشکیل دینے کیلئے گرینڈ الائنس کے بارے میں بات چیت کی گئی۔

صدر موومنٹ اور السائرون الائنس کے سربراہ کی سید عمار الحکیم سے گذشتہ ایک ہفتہ میں یہ دوسری اہم ملاقات تھی۔ سید مقتدٰی صدر اور سید عمار الحکیم نے گذشتہ ہفتہ عراق کے شہر نجف اشرف میں ملاقات کی تھی۔ اس ملاقات میں جو کافی دیر تک جاری رہی تھی دونوں سیاسی راہنماوں نے عراق کی مرکزی حکومت کی تشکیل کے بارے میں اہم تبادلہ خیال کیا تھا۔ یہ ملاقات نجف اشرف کے علاقے الحنانہ میں سید مقتدٰی صدر کے گھر پر انجام پائی تھی۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close