عراق

عراق: داعش کے خلاف لڑنے والی فورس پر حملہ دہشتگردوں کی کھلی حمایت ہے

عراق کی وزارت خارجہ نے رضاکار فورسز پر امریکی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا عراق داعش کے خلاف لڑنے والے رضاکاروں پر ہر قسم کے حملوں کو مسترد کرتا ہے۔

وزارت خارجہ نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ داعش مخالف گروہوں پر حملہ تکفیری دہشت گردوں کی حمایت ہے جو کہ کسی بھی صورت قابل قبول نہیں۔

خیال رہے کہ داعش کے خلاف نام نہاد امریکی اتحادی افواج نے پیر کے روز عراقی رضاکار فورسز پر بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں متعدد رضاکار شہید یا زخمی ہوگئے تھے۔

عراقی ذرائع کے مطابق امریکی اتحادی فوج کے حملے میں عوامی رضاکار فورس کے بیس افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوئے ہوئے۔

دوسری جانب شامی صدر کے حامی فوجی اتحاد کے ایک کمانڈر نے خـبر رساں ایجنسی رائٹرز کو بتایا ہے کہ ممکنہ طور پر ایک امریکی ڈرون طیارے نے البوکمال اور تنف میں عراقی مزاحمتی گروہ اور شامی فوج کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close