پاکستان

جھنگ : کالعدم تنظیم کا سرغنہ لدھیانوی نااہل قرار،دہشتگرد معاویہ اعظم نے کاغذات واپس لے لئے

شیعیت نیوز:کالعدم اہلسنت و الجماعت کیامیدوار دہشتگرد معاویہ اعظم نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیئے ہیں، جبکہ دہشتگرد تنظیم کے سربراہ کو بھی نااہل قرار دیدیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق جھنگ میں سید حسن شاہ ترمزی کی جانب سے این اے 115 جھنگ 2 اور پی پی 126 جھنگ 3 پر تکفیری دہشت گرد گروہ کے امیدوار معاویہ اعظم طارق اورتکفیری گروہ کے سرغنہ احمد لدھیانوی کے خلاف سید سکندر عباس پریشان گیلانی ایڈووکیٹ او رمرزا سلمان حیدری ایڈووکیٹ نےشبانہ روز کی محنت کے بعد مذکور بالا امیدواران کے خلاف اعتراضات جمع کرائے جن پر آج سکندر عباس پریشان گیلانی ایڈووکیٹ نے دلائل شواہد اور آئینی و قانونی نکات سے بھرپور بحث کی جس پر قومی اسمبلی سے یقینی نااہل ھونے کے بے پناہ خوف سے معاویہ اعظم نے نااہل ھونے سے بچنے کےلئے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے جبکہ ریٹرننگ آفیسر این اے 115 جھنگ 2 ایڈیشنل سیشن جج نعیم شیخ نے احمد لدھیانوی کو نااہل قرار دے دیا۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں الیکشن 2018 میں کالعدم جماعتوں کے سرغنے اور دہشتگر د راہ حق پارٹی کے پلٹ فارم سے حصہ لے رہے ہیں جس پر سول سوسائٹی اور دیگر محب وطن پاکستانیوں نے عدالت میں اپنے اعتراضات جمع کروائے ہیں، کیونکہ آئین دہشتگردوں کو سیاسی گرمیوں میں ملوث ہونے سے روکتا ہے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close