پاکستان

عوام پاک فوج کے نام سے جعلی فون کالز سے محتاط رہیں، آئی ایس پی آر

شیعیت نیوز: آئی ایس پی آر نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ مسلح افواج کے افسران کے نام سے جعلی فون کالز کی جارہی ہیں اور بعض افراد پاک افواج کے نمائندے بن کر لوگوں کی معلومات اکٹھا کررہے ہیں۔ عوا می آگاہی کیلئے جاری ہونے والے اعلامیے میں آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ جعلی فون کالز پر مردم شماری کی معلومات کے بہانے لوگوں سے شناختی کارڈ نمبر اور بینک اکاؤنٹ کی تفصیلا ت مانگی جارہی ہیں۔ایک اعلان میں کہا گیا کہ عوام سے گزارش ہے کہ ایسی کسی کال کا جواب نہ دیں اور کال آنے کی صورت میں ایمرجنسی ہیلپ لائن 1135 یا 1125 پر فوری رپورٹ کریں۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close