یمن

یمن جنگ میں سعودی عرب فوجی اتحاد کااہم کماںڈر ہلاک/ تین بکتر بند گاڑياں تباہ

یمنی فورسز کی سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں کے خلاف دفاعی کارروائيوں کا سلسلہ جاری ہے یمن کے نہم علاقہ میں یمنی فورسز نے سعودی عرب اتحادی فوج کے اہم کمانڈر جنرل ناصر الزیبانی کو ہلاک اور ان کی تین بکتر بندگاڑيوں کو تباہ کردیا ہے۔ یمنی وزارت دفاع کے مطابق جنرل ناصر الزیبانی نہم علاقہ میں سعودی عرب کی جارح فوج کا کمانڈر تھا جسے یمنی فورسز نے ایک کارروائی کے دوران ہلاک کردیا ہے۔ ادھر المسیرہ کے مطابق مغربی ساحل کے محاذ اور صوبہ البیضاء کے العبدیہ، اور قانیہ محاذوں پر سعودی عرب کی متعدد فوجی گاڑیوں کو تباہ کردیا گیا جن میں تین بکتر بندگاڑياں بھی شامل ہیں۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close