کاپی رائٹ کی وجہ سے آپ یہ مواد کاپی نہیں کر سکتے۔
یمن

یمنی فوجیوں کے ہاتھوں سعودی اتحاد کے متعدد فوجیوں کی ہلاکت

جنوبی سعودی عرب میں جیزان کے علاقے الدود میں یمنی فوجیوں اور عوامی رضاکاروں نے فائرنگ کر کے دو سعودی فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔اس ذریعے کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے مغربی ساحل کے علاقے الدریہمی کے جنوب میں سعودی اتحاد کے چھے فوجیوں کو فائرنگ کا نشانہ بنا کر ہلاک کر دیا۔

اس سے قبل یمنی فوج کے نشانہ بازوں نے اندرونی مورچوں اور سرحد پر جارح فوجیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سعودی اتحاد کے فوجیوں کو بھاری نقصان پہنچایا۔دریں اثنا یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے بدھ کے روز مغربی ساحل پر سعودی اتحاد کے فوجیوں کے ہیڈکوارٹر کو بیلسٹک میزائل کا نشانہ بنایا جس میں سعودی اتحاد کے فوجیوں کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker