پاکستان

پاکستان ،چین ،روس ،ایران کا داعش کے خاتمے کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق

شیعیت نیوز: پاکستان، چین، روس اور ایران نےخطے سے دہشت گردی اور افغانستان سے داعش کے خاتمے کیلئے مشترکہ کوششیں کرنے پر اتفاق کیا ہے،سب نے افغانستان میں جنگ ختم کرنے کے لیے علاقائی طاقتوں کی جانب سے زیادہ مؤثر شمولیت کی اہمیت پر زور دیا،مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اس غیر اعلانیہ اجلاس میں جس کی میزبانی پاکستان نے کی، روس ، چین اور ایران کی خفیہ ایجنسیوں کے اعلیٰ حکام اسلام آباد میں یکجا ہوئے جس کی ماضی میں ایسی کوئی مثال نہیں ملتی۔ اجلاس کے شرکاء نے افغانستان کے مشرقی علاقے میں غیر معمولی طور پر سرگرم جنگجوؤں جن میں داعش سے وابستہ لوگوں کی بڑی تعداد بھی شامل ہے کی سرگرمیاں روکنے اور اُن کا قلع قمع کرنے کی حکمت عملی وضع کرنے اور مشترکہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ اسلام آباد میں موجود اس اجلاس میں شریک ایک ملک کے سفارتی نمائندے نے اس اجلاس کے انعقاد کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اجلاس کا مقصد افغانستان میں داعش کی سرگرمیوں اور گروہ بندیوں کی صورتحال پر غوروخوض کرنا تھا، شرکاء نے داعش کے دہشت گردوں کو شام اور عراق سے افغانستان میں جانے سے روکنے کے لیے تعاون پر مبنی اقدام کی اہمیت پر اتفاق کیا اور اس بات پر اتفاق رائے سے تشویش کا اظہار کیا کہ افغانستان میں داعش کی موجودگی ہمسایہ ملکوں کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ روس کی خفیہ ایجنسی کے سربراہ سرگئی نارشکن نے اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں چین اور ایران کے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ شرکت کی ۔ ان سب نے افغانستان میں جنگ ختم کرنے کے لیے علاقائی طاقتوں کی جانب سے زیادہ مؤثر شمولیت کی اہمیت پر زور دیا۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس اجلاس کا ایک غیر معمولی پہلو یہ بھی ہے کہ افغانستان جو داعش کی دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، وہ اس کانفرنس میں شامل نہیں تھا۔

 

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close