پاکستان

عمران خان کی جان کو خطرہ، نیکٹا کا ایک اور تھریٹ الرٹ جاری

شیعیت نیوز: نیکٹا کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو ایک اور تھریٹ الرٹ جاری کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے اضافی سکیورٹی لینے سے انکار نے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نئی آزمائش میں ڈال دیا۔ وزیراعظم کو بار بار سکیورٹی تھریٹ نے سلامتی اداروں کی نیند اڑا دی، مگر عمران خان اس کے باوجود اضافی سکیورٹی لینے کو تیار نہیں، وہ غیر معمولی سکیورٹی کو شاہانہ پروٹوکول تصور کرتے ہیں۔ نیشنل کائونٹر ٹیررازم اتھارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو 6 تھریٹ الرٹ جاری ہوچکے ہیں، آخری الرٹ تقریب حلف برداری سے 2 روز قبل جاری ہوا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو بلیو بک کے مطابق سکیورٹی فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور انہیں قائل کرنے کی بھی کوشش جاری ہے۔ ایک ماہ کے دوران 25 سے زائد سرچ آپریشن کئے گئے۔ بنی گالہ، بری امام، بہارہ کہو، سہالہ اور ترنول میں 200 سے زائد مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا۔ سکیورٹی ذرائع نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگر عمران خان نے اضافی سکیورٹی نہ لی تو یہ ان کیلئے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close