یمن

یمنی افواج نے دبئی کے عالمی ہوائی اڈے پر ڈرون حملہ کردیا

شیعت نیوز؛یمنی افواج نے دبئی کے انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق یمن میں یمنی افواجکی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ان کی راکٹ فورس نے متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ڈرون حملہ کیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہیمنی افواج کی جانب سے صمد 3 نامی ڈرون کے ذریعے پیرکی شام دبئی ایئرپورٹ حملہ کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل اسی ڈرون کے ذریعے 26 جولائی کو متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی پر بھی ڈرون حملہ کیا گیا تھا۔یمنی افواج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ فورسز کی جانب سے ان ممالک کے بنیادی ڈھانچوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے جو یمن جنگ میں عرب اتحاد کا حصّہ ہیں۔متحدہ عرب امارات ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا تھا کہ ہوائی اڈے کے ٹرمنل 1 پر سپلائی پر متعین گاڑی کے ساتھ حادثہ پیش آیا تھا تاہم ہوائی اڈے پر کسی قسم کا کوئی ڈرون حملہ نہیں ہوا۔اماراتی ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر طیاروں کی آمد و رفت معمول کے مطابق جاری ہے، واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات یمن جنگ میں سعودی عرب کا اہم اتحادی ہے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close