کاپی رائٹ کی وجہ سے آپ یہ مواد کاپی نہیں کر سکتے۔
ایران

ایرانی عوام کو اسلامی انقلاب سے جدا کرنے کی سوچ غلط ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے صوبہ فارس کے دورے کے دوسرے روز کہا کہ ایران شہداء کے خون اور عوام کی حمایت کی وجہ سے دن بدن پیشرفت کر رہا ہے اور ایک ایسے علاقے میں جہاں سب امریکہ کے نوکر تھے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) نے ایرانی عوام کو نجات دی اور اب ایران کا اسلامی انقلاب دوسروں کے لئے رول ماڈل بن گیا ہے۔

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ ہم نے جوہری معاہدہ عوام پر دباؤ کم کرنے کے لئے کیا اور اب ایران کے دشمن عوام کو مایوس کرنے کے لئے ایرانی قوم پر شدید دباو ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

علی لاریجانی نے کہا کہ دشمن کا مقصد ایران کی آزادی اور سلامتی کو داؤ پر لگانا ہے اور اس مقصد کے لئے اس نے ایران کے مغرب اور جنوب مشرق میں گروہوں کومسلح کیا لیکن سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی وجہ سے وہ ابھی تک اپنےمذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوئے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker