پاکستان

مجرموں کوقانون کے کٹہرے میں لاکر بے نقاب کئے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے،ناصرشیرازی کی بہاولنگرکےمتاثرہ اہل خانہ سے گفتگو

شیعیت نیوز:  مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی کاسربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی خصوصی ہدایت پر ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے رہنما سلیم صدیقی ،ضلعی رہنما اظہر حسین و دیگر کے ہمراہ بہاولنگر فورٹ عباس چک 240 میں مجلسِ عزاء کے دوران پولیس گردی سے متاثرہ بانی مجلس کے گھر کا دورہ،متاثرین سے واقعے کی تفصیلات سننے کے بعد میڈیا سے گفتگو بھی کی،سید ناصر عباس شیرازی نے کہا کہ پولیس کا کام عوام کی جان و مال کی حفاظت کرنا ہے،فورٹ عباس کی پولیس نے جس بربریت کا نشانہ خواتین کو بنایا ہے اس پر ہم ہرگز خاموش نہیں رہیں گے،پنجاب پولیس کے شدت پسند تکفیری گروہ جو ملک کو عدم استحکام کے درپے ہیں ان سے قریبی مراسم ہیں،جنوبی پنجاب کی پولیس سے چھوٹو گینگ کنٹرول نہیں ہوسکاپرامن شہریوں اور خواتین پر تشدد کرنے والے انسان کی روپ میں حیوانات ہیں،ہم ان کالی بھیڑوں کو قانون کے کٹہرے میں لاکر بے نقاب کئے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گےمجلس ہمیشہ ہر سال اس ہی مقام پر جاری رہے گی، ایس ایچ او اور واقعہ میں ملوث دیگر پولیس والوں کوفوراً گرفتار کیا جائے،ڈی۔ آئی ۔ جی پویس کی بنائی گی کمیٹی فوری رپورٹ پیش کرے اور ذمہ دار پولیس والو کو قرار واقعی سزا دی جائے ،متاثرین نے ایم ڈبلیو ایم قائدین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ عزاداری نواسہ رسول صلی علیہ وآلہ وسلم کے خاطر ہم ہر قسم کی قربانی دینے کے لئے تیار ہیں۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close