کاپی رائٹ کی وجہ سے آپ یہ مواد کاپی نہیں کر سکتے۔
عراق

اربعین حسینیؑ کی مناسبت سے بغداد اور جنوبی شہروں میں سخت سیکورٹی اقدامات

شیعیت نیوز:عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی کی مرکزی آپریشنل کمان نے اربعین حسینی کے زائرین کو تحفظ فراہم کرنے کے مقصد سے بغداد اور عراق کے جنوبی صوبوں مین ڈرون طیاروں کے ساتھ سیکورٹی اہلکاروں کو تعینات کر دیا ہے۔عراق کی عوامی رضاکار فورس کی مرکزی آپریشنل کمان نے اعلان کیا ہے کہ ڈرون طیاروں کی منتقلی کا مقصد فضائی حدود کی نگرانی اور کسی بھی طرح کی مشکوک سرگرمیوں نیز ان علاقوں میں اطلاعات کا تبادلہ کرنا ہے۔صوبے ذیقار کے پولیس سربراہ نے بھی اربعین حسینی کے زائرین کی حفاظت کے لئے حیدریہ سے کربلا تک کے پورے راستے میں ٹاسک فورس کے جوانوں کو تعینات کئے جانے کی خبر دی ہے۔دریں اثنا عراق کی سرحدی گذرگاہوں کی تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ اربعین حسین میں شرکت کے لئے عراق میں داخل ہونے والے زائرین کے قافلوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker