کاپی رائٹ کی وجہ سے آپ یہ مواد کاپی نہیں کر سکتے۔
لبنان

حزب اللہ پر امریکی پابندیاں لبنان کے خلاف اقتصادی جنگ کے مترادف ہیں:لبنانی اقتصادی ماہر

شیعیت نیوز: لبنان کے ایک اقتصادی ماہر نے امریکہ کی طرف سے حزب اللہ پر نئی پابندیوں کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللہ لبنان کی طاقت کی علامت ہے اور اس کے خلاف پابندیوں سے امریکہ نے پوری لبنانی قوم ،حکومت اور معیشت کو نشانہ بنایا ہے ۔ایک مختصر انٹریو میں ’’ییلی یا چوئے‘‘نے امریکہ کی طرف سے حزب اللہ پر نئی پابندیوں کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللہ لبنان کی طاقت کی علامت ہے اور اس کے خلاف پابندیوں سے امریکہ نے پوری لبنانی قوم ،حکومت اور معیشت کو نشانہ بنایا ہے ۔انہوں نے کہا کہ امریکہ چاہتا ہے کہ پابندیوں کے ذریعے تحریک مقاومت حزب اللہ کی فوجی صلاحیتوں کو ختم کیا جائے۔انہوں نے حزب اللہ پر امریکہ کی نئی پابندیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ لبنانی حکومت کو بلیک میل کرنے کی کو شش کررہا ہے ۔انہوں نےنئی امریکی پابندیوں کے لبنانی حکومت اور معیشت پر اثرات کے بارے میں کہا کہ صیہونی نواز ٹرمپ یہ کہ چکے ہیں کہ ان پابندیوں سے انہوں نے لبنانی حکومت کو نشانہ نہیں بنایا ہے لیکن مسئلہ یہ ہے کہ اسلامی تحریک مقاومت حزب اللہ لبنانی کابینہ کا اہم جز ہے جسکے واضح معنی ہے کہ امریکہ نے برائے راست لبنانی حکومت کو اپنی پابندیوں کا نشانہ بنایا ہے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker