کاپی رائٹ کی وجہ سے آپ یہ مواد کاپی نہیں کر سکتے۔
دنیا

برطانوی پارلیمانی گروپ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کی تصدیق کردی

برطانوی پالیمانی گروپ کی جانب سے جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں ’کالے قوانین‘ کا حوالے دے کر کہا گیا کہ ان قوانین کی آڑ میں کشمیر میں بھارتی قابض فوج انسانی حقوق کی پامالی میں ملوث ہے۔

رپورٹ میں بھارتی حکومت پر زور دیا گیا ہے کہ وہ کشمیریوں کے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو ختم کرے۔

رپورٹ میں بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے وہ اپنی فوج کی جانب سے کشمیر میں پیلٹ گنز کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کرے۔

رپورٹ میں نہتے کشمیریوں کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ مقبوضہ کشمیر میں اجتماعی انسانی قبروں کی شناخت اور ان کی جامع تحقیقات کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جبری گمشدہ افراد کے اہلِ خانہ کو ان سے متعلق معلومات تک رسائی بھی دی جائے۔

واضح رہے کہ برطانوی پارلیمانی گروپ کی جانب سے پیش کی جانے والی اس رپورٹ کا پاکستان نے خیر مقدم بھی کیا۔

خیال رہے کہ پاکستان نے ہمیشہ ہی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی ہے جبکہ اس کے خلاف ہر فورم پر آواز بھی اٹھائی ہے۔

پاکستان نے ہمیشہ کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر ریاستی ظلم برپا کر رکھا ہے، جس پر بھارت کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close