کاپی رائٹ کی وجہ سے آپ یہ مواد کاپی نہیں کر سکتے۔
دنیا

ایران کے خلاف امریکی پابندیاں غیر قانونی ہیں، روسی صدر

روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی پابندیاں غیر قانونی ہیں۔

روسی صدارتی ہاوس نے اعلان کیا ہے کہ روسی صدر پوتین نے ایران کے خلاف امریکہ کی نئی پابندیوں کا قومی سلامتی کے اجلاس میں جائزہ لیا ہے۔ صدر پوتین نے اس اجلاس میں ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کو غیر قانونی قراردیا ہے۔ اس سے قبل روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اپنے اسپین کے ہم منصب کے ساتھ میڈریڈ میں مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کو غیر قانونی قراردیا تھا۔

امریکی صدر ٹرمپ نے8 مئی کو یکطرفہ طور پر جوہری معاہدے سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے ایران پر دوبارہ پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker