کاپی رائٹ کی وجہ سے آپ یہ مواد کاپی نہیں کر سکتے۔
عراق

عراق، ایران مخالف پابندیوں کا حصہ نہیں: عراقی وزیراعظم

عراق کے وزیراعظم عادل عبدالمہدی گزشتہ روز بغداد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عراق نے امریکی پابندیوں سے استثنی حاصل کرنے کے لئے وسیع پیمانے پر مذاکرات کئے. انہوں نے کہا کہ ایران سے متعلق امریکی پابندیوں پر ہمارا مؤقف یورپی یونین، روس، چین اور جاپان کی طرح واضح ہے اورعراق ہرگز ان پابندیوں کا حصہ نہیں بنے گا.

عراق کے وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ صورتحال پر امریکی ناظم الامور سے گفتگو ہوئی اور اس کے علاوہ عراق کے سنیئر ماہرین قانون اور عالمی امور کچھ مدت سے امریکی اور ایرانی فریقین کے ساتھ بات چیت میں مصروف ہیں.

وزیراعظم عبدالمہدی نے اس بات پر زور دیا کہ عراق کا مذاکراتی وفد موثر نتیجے پر پہنچنے کے لئے پُرامید ہے جس کا مقصد عراق کی جانب سے ایران کے خلاف کسی بھی پابندیوں کے نظام کا حصہ نہیں بنناہے.

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker