پاکستان

ایم ڈبلیوایم اور آئی ایس او کے مرکزی رہنمائوں کی آئی او کے بازیاب چیئرمین رضی العباس شمسی سے ملاقات، خیریت دریافت

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی و صوبائی رہنماؤں اور مرکزی صدر آئی.ایس.او پاکستان کی چیئرمین امامیہ آرگنائزیشن کی جبری گمشدگی کے بعد بخیر و عافیت بازیاب ہونے پر انکی رہائش گاہ پر ملاقات.مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی، سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ مبارک موسوی، سیکرٹری عزاداری کونسل پنجاب سید خرم نقوی اور آئی.ایس.او پاکستان کے مرکزی صدر برادر عنصر مہدی نے سید رضی شمسی چیئرمین امامیہ آرگنائزیشن پاکستان سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی. گزشتہ ماہ سید رضی شمسی کو اسلام آباد سے جبری اغواء کر لیا گیا تھا بفضل خدا خیر و عافیت کے ساتھ سید رضی شمسی اپنے گھر پہنچ گئے ہیں، انکی بازیابی کیلئے کی جانے والی تحریک میں مکمل تعاون پر سید رضی شمسی اور انکے خانوادے نے مجلس وحدت مسلمین اور آئی.ایس.او پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ملت کی نمائندہ جماعتوں نے ہمارا ساتھ دے کر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے قول کو ثابت کیا کہ ہم ہر مظلوم کے حامی ہیں اور ہر ظالم کے خلاف ہیں۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close