دنیا

اسرائیل کو بچانے میں سعودی عرب کااہم کردار، ٹرمپ کا اعتراف

شیعیت نیوز: امریکی صدر نے پہلی مرتبہ اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل کو بچانے میں سعودی عرب نے اہم کردار ادا کیا ہے ۔شیعیت نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں بتایا ہے کہ تھینکس گیونگ ڈے کے موقع پر امریکی فوجیوں سے ٹیلی فونی خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سعودی عرب نے خطے میں ہماری بہت مدد کی ہے اور اگر یہ مدد نہ ہوتی تو خطے میں ہمارے پاس کوئی بڑا اڈا نہ ہوتا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سعودی عرب کے بغیر اسرائیل کا وجود ممکن نہیں تھا۔ اگر سعودی عرب تعاون نہ کرتا تو اسرائیل بہت بڑی مصیبت میں ہوتا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سعودی عرب امریکا کا دیرینہ اتحادی ہے اور اس نے امریکا میں غیرمعمولی سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔

واضح رہے کہ در پردہ سعودی عرب اور اسرائیل کے مابین کئی سال سے روابط تھے اور اسرائیل کے مقابلے میں اسلامی مقاومت و مزاحمت کو کمزور کرنے کی بہت کوشش کی گئی جس میں ناکامی کے بعد اب سعودی عرب کھل کر اسرائیل کو گوشہ نشینی سے نکالنے کیلئے امریکہ کا بھرپور ساتھ دے رہا ہے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close