دنیا

فرانسیسی فوج کے حملے میں دہشتگرد گروہ النصرہ کا مرکزی کمانڈر ہلاک

شیعیت نیوز: فرانسیسی فوج کے ایک حملے میں شدت پسند جماعت جماعتہ النصرہ کا مرکزی ڈپٹی کمانڈر مادو الکووفہ مارا گیا۔ شیعیت نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابقبین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا ہے کہ مالی میں حکومت کے خلاف برسرپیکار دہشتگرد مسلح گروہ جماعتہ النصرہ کا مرکزی نائب صدر امادو کووفہ فرانسیسی فوج کے وسطی مالی کے علاقے موپتی میں کمانڈو آپریشن کے دوران جھڑپ میں مارا گیا۔

فرانسیسی فوج کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ مادو الکووفہ وسطی مالی کے علاقے میں فوجی آپریشن کے دوران شدید زخمی ہو گیا تھا جسے اس کے ساتھی اپنے ہمراہ لے جانے میں کامیاب ہوگئے تھے تاہم دہشتگردوں کا کمانڈر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی ہلاک ہوگیا۔

مالی فوج کے ترجمان کرنل ڈیارران نے النصرہ کے ڈپٹی کمانڈر کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کووفہ فرانسیسی فوج کے ساتھ جھڑپ میں شدید زخمی ہونے کے بعد ہلاک ہوگیا۔

جماعت النصرہ مارچ 2017 کو مقامی شدت پسند گروہوں کے اختلاط سے وجود میں آئی تھی جسے القاعدہ کی حمایت بھی حاصل رہی۔ ہلاک ہونے والے ڈپٹی کمانڈر کووفہ ایک معروف مبلغ ہیں اور عیاد ایگ غالی نامی گروہ کے سربراہ تھے، یہ گروہ بعد میں النصرہ میں ضم ہوگیا تھا۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close