سعودی عرب

محمد بن سلمان کا ہندوستان کی تیل کی تمام ضروریات کو پورا کرنے کا اعلان

سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان نے ارجنٹینا میں ہندوستانی وزيراعظم نریندر مودی کے ساتھ ملاقات میں ہندوستان کی تیل کی تمام ضروریات کو پورا کرنے کے عزم کا اظہارکیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے ولیعہد اور ہندوستان کے وزیر اعظم نے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، سکیورٹی اور سیاسی تعلقات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

ذرائع کے مطابق محمد بن سلمان نے ہندوستانی وزير اعظم مودی کے ساتھ ملاقات میں ہندوستان کی تیل کی تمام ضروریات کو پورا کرنے کے لئے آمادگی کا اظہار کیا اور سعودی کمپنی آرامکو کی طرف سے ہندوستان میں سرمایہ لگانے پر بھی بات چیت کی۔

سعودی ولیعہد اور ہندوستانی وزير اعظم نے شمسی توانائی کے شعبہ میں بھی سرمایہ لگانے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close