پاکستان

امریکا کیلئے کرائے کی بندوق نہیں بن سکتے اب حکومت وہی کرے گی جو پاکستان کے مفاد میں ہوگا،عمران خان

شیعیت نیوز: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان بہت سالوں تک اپنے ملک میں امریکا کی جنگ لڑتا رہا ہے لیکن اب پاکستان کی حکومت وہی کرے گی جو پاکستان کے مفاد میں ہوگا۔ وزیراعظم پاکستان نے امریکی واشنگٹن پوسٹ کو انٹرویو میں کہا کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ٹوئٹر پر جنگ نہیں کر رہا، امریکی صدر کو تاریخ کے بارے میں درست حقائق سے آگاہ کرنا ضروری ہے، پاکستان بہت سالوں تک اپنے ملک میں امریکا کی جنگ لڑتا رہا ہے، ہم نے امریکا کی جنگ کو پاکستان میں لاکر بہت نقصان اٹھایا ہے، امریکا کے لیے کرائے کی بندوق نہیں بن سکتے اور اب پاکستان کی حکومت وہی کرے گی جو پاکستان کے مفاد میں ہوگا۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ جب میں حکومت میں آیا تو مجھے سیکیورٹی کے حوالے سے تفصیلی بریفننگ دی گئی، ہماری سیکیورٹی فورسز کے مطابق انہوں نے امریکا سے بارہا پوچھا کہ اگر ان کو پاکستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کا علم ہے تو وہ ہمیں بتائیں لیکن امریکا نے ہمیشہ پاکستان پر دہشتگردوں کو محفوظ مقامات فراہم کرنے کا الزام ہی لگایا اور کبھی ثبوت فراہم نہیں کیا۔ عمران خان نے کہا کہ امریکی صدر کے خط کا جواب دیتے ہوئے میں نے انہیں کہا ہےکہ پُرامن افغانستان پاکستان کے حق میں ہے، افغانستان کے اندر امن قائم کرنے کیلئے پاکستان ہر ممکن کوشش کرے گا۔ ہمیں یاد رکھنا چاہیئے کہ افغانستان کا تقریباً 40 فیصد حصہ حکومت کے کنٹرول سے باہر ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اگر پاکستان 9/11 کے بعد امریکا کی جنگ میں شامل ہوتا تو یہ ملک تباہی سے بچ سکتا تھا، امریکا کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شامل ہونے کی وجہ سے ہماری معیشت کو 150 ارب ڈالرز کا نقصان پہنچا اور پاکستان نے 80 ہزار سے زائد جانیں گوائیں، ہم امریکا کے ساتھ ایک طرفہ تعلقات نہیں بلکہ چین کی طرح ہی تجارتی تعلقات چاہتے ہیں۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close