پاکستان

قانون کو اپنی جاگیر سمجھنے والوں کو سبق سکھایا جائے گا، جو ریاست کو عزت دیگا اسے عزت دی جائے گی، شہریارآفریدی

شیعیت نیوز: وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ ہمیں بچوں کی تربیت ایسے کرنی چاہیئے کہ وہ بڑے ہوکر بلا تفریق انسانیت کی خدمت کریں، پرائیویٹ تعلیمی اداروں کا مقصد صرف پیسہ بنانا نہیں ہونا چاہیئے۔ اسلام آباد میں نجی اسکول میں تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ ملک میں ڈھائی کروڑ بچے اسکول نہیں جاتے، ہمیں ان کی تعلیم کیلئے کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ اسکول کا مقصد زیادہ پیسے کمانا، انگریزی بولنا یا سکھانا نہیں بلکہ بچوں کو ایسا فرد بنانا ہونا چاہیئے جو دوسروں کی مدد کریں اور پڑھ لکھ کر مہذب انسان بنیں۔ وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ نئے پاکستان میں بلاامتیاز سب کو عزت دی جائے گی، قانون کو اپنی جاگیر سمجھنے والوں کو سبق سکھایا جائے گا، جو ریاست کو عزت دیگا اسے عزت دی جائے گی۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close