ایران

حکمت عملی کے ذریعے ایران کیخلاف امریکی پابندیوں کو سنہری موقع میں بدلا جاسکتا ہے،حسن روحانی

حکمت عملی کے ذریعے ایران کیخلاف امریکی پابندیوں کو سنہری موقع میں بدلا جاسکتا ہے ،حسن روحانی
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے انقرہ میں ایران ترکی تجارتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک موثر حکمت عملی کے ذریعے ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کو سنہری موقع میں بدلا جاسکتا ہے جس کی مدد سے ایران اور ترکی کی معیشت میں اچھی تبدیلی لاسکتے ہیں
شیعیت نیوز(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ ایران و ترکی صحیح سمت کے تعین سے واشنگٹن کی ظالمانہ پابندیوں کو اقتصادی روابط کے فروغ کے سنہری موقع میں بدل سکتے ہیں۔
اس موقع پر ترکی کے صدررجب طیب اردوغان نے ایران اور ترکی کے روابط کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ترکی ایران کے ساتھ اپنے اقتصادی روابط کو سیاسی روابط کی سطح تک بڑھانا چاہتا ہے۔
ترکی کے صدر نے ایران پر امریکی پابندیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی پابندیاں ایران و ترکی کے اقتصادی روابط کی راہ میں رکاوٹ کا باعث نہیں بننا چاہئیے اس لئے کہ امریکی پابندیوں کامقصد ایرانی عوام کو نقصان پہنچانے کیلئے ہے۔
رجب طیب اردوغان نے ایران مخالف امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکی پابندیوں سے عالمی سلامتی خطرے میں پڑگئی ہے جبکہ ہم سب کو علم ہے کہ آج دنیا کو جنگ نہیں بلکہ امن و سلامتی کی اشد ضرورت ہے

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close