عراق

نجف اشرف میں آیت اللہ العظمی سیستانی سے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی ملاقات

بحرین کی جمعیت الوفاق نے جمعے کے روز انجام پانے والی اس ملاقات کی خبر دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ نجف اشرف میں ہونے والی اس ملاقات میں علاقے اور عالم اسلام کے اہم ترین مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے جمعرات کو نجف اشرف میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے نمائندہ دفتر کی جانب سے منعقدہ فقیہ عالیقدر اور تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ آیت اللہ شاہرودی کی مجلس ترحیم میں بھی شرکت کی۔
اٹھتر سالہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم، جو بحرینی مسلمانوں میں بہت زیادہ مقبول بھی ہیں، پچاس برسوں کے بعد جمعرات کے روز زیارت کے لئے عراق کے مقدس شہر نجف اشرف پہنچے ہیں۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close