پاکستان

انسداد دہشتگردی ترمیمی آرڈیننس 2018قومی اسمبلی میں پیش

شیعیت نیوز: انسداد دہشت گردی (ترمیمی )آرڈی نینس2018قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا ہے۔ پارلیمانی سیکرٹری برائے داخلہ ڈاکٹر افضل ڈھانڈلہ نے ترمیمی آرڈی نینس پیش کیا۔ ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے صدارت کی۔اس آرڈی نینس کے تحت حکومت اس فرد یا تنظیم کے خلاف کارروائی کر سکے گی جن کے خلاف اقوام متحدہ کی سلا متی کونسل قرارداد منظور کرے۔ وزیر مملکت برائے خز انہ رانا محمد افضل خان نے معاشی اصلاحات ( ترمیمی ) آرڈی نینس 2018 ایوان میں پیش کیا۔ اس آرڈی نینس کا مقصد تحفظ معاشی اصلاحات ایکٹ 1992میں ترمیم کرنا ہےتاکہ اس بات کو یقینی بنا یا جا سکے کہ پاکستان کے صرف وہ شہری جو پاکستان میں رہائش پذیر ہوں ٹیکس فائلرز ہیں نقد بیرونی کرنسی کو اپنے بیرونی کرنسی اکائونس میں جمع کراسکیں تاکہ ملک میں معاشی دستاویز بندی کو مزید فروغ د یا جا سکے۔وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت بلیغ الرحمن نے انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بہاولپور بل 2018 پیش کیا۔ رکن اسمبلی عا مرہ خان نے چیئرمین مجلس قائمہ برائے تعلیم و تربیت ڈاکٹر امیر الدین مروت کی جگہ قائمہ کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش کی۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close