ایران

اسرائیل کے حوالے سے ایران کا موقف کبھی نہیں بدلے گا: بہرام قاسمی

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے بعض اسلامی ممالک کی جانب سے فلسطینی عوام کے خلاف غاصب صہیونی حکومت کے مظالم کے سامنے چپ رہنے اور فلسطین کے مسئلے پر توجہ نہ دینے پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور ناجائز صہیونی حکومت، اسلامی ممالک کے درمیان تفرقہ ڈالنے اور کشیدگی پیدا کرنے کے ذریعے اسلامی ممالک کو فلسطین کے مسئلے سے دور رکھنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ اور صہیونی حکومت، فلسطینی امنگوں کو اسلامی ممالک کی ترجیحات کی فہرست سے نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے فلسطینی امنگوں کی حمایت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل سے متعلق ایران کی پالیسی بنیادی اصولوں پر مبنی ہے جو کبھی نہیں بدلے گی۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close