پاکستان

قومی وملی مفادات کے تحفظ کیلئے ایم ڈبلیوایم اور پی ٹی آئی کے درمیان اعلیٰ سطحی مشترکہ کوآرڈینیشن کمیٹی کا قیام

شیعیت نیوز: قومی وملی مفادات کے تحفظ کیلئے ایم ڈبلیوایم اور پی ٹی آئی کے درمیان اعلیٰ سطحی مشترکہ کوآرڈینیشن کمیٹی کا قیام ، مشترکہ کمیٹی کے قیام کیلئےوزیر اعظم پاکستان وچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نےعلامہ راجہ ناصرعباس جعفری سے ملاقات کے بعد خصوصی ہدایا ت جاری کی تھیں۔کمیٹی کے قیام کا مقصد قومی و ملکی اہداف کے حصول کے لئے حکومت پاکستان کو تجاویز دینا، مشترکہ اہداف کے حصول میں رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے عملی اقدامات کرنا اور قومی وملی حقوق کا تحفظ ہے، جوائنٹ کوآرڈینیشن کمیٹی میں تحریک انصاف کی جانب سے وزیر اعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق ،وفاقی وزیر برائے پورٹ اینڈ شیپنگ علی حیدر زیدی اور ایڈیشنل سیکرٹری جنرل تحریک انصاف اعجاز چوہدری شامل ہیں جبکہ مجلس وحدت مسلمین کی جانب مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ ،سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی اور معاون سیکرٹری سیاسیات محسن شہریار شامل ہیں ،سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اس اعلیٰ سطحی کوآرڈینیشن کمیٹی کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہرکی کہ مشترکہ اہداف کے حصول کی پیشرفت میں یہ کمیٹی اہم کردار ادا کرےگی۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close