پاکستان

کے ڈی اے کے شیعہ افسراورشیعہ علماءکونسل کے رہنما محمد علی شاہ کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید

شیعیت نیوز: شہر قائد میں تکفیری دہشت گرد ایک مرتبہ پھر بےلگام، فیروز آباد تھانے کی حدودمیں کالعدم سپاہ صحابہ ،لشکر جھنگوی اور داعش کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے کے ڈی اے کے شیعہ افسر، شہید عسکری رضاکے برادرنسبتی اور شیعہ علماءکونسل سندھ کے نائب صدرسید محمد شاہ ولد سید اکبر علی شا ہ شہید، تفصیلات کے مطابق تھانہ فیروز آباد کی حدودمیں نورانی کباب ہاؤس طارق روڈ کے نزدیک کالعدم تکفیری دہشت گردجماعت سپاہ صحابہ کے مسلح کارندوں نے فائرنگ کرکے کلٹس کار میں سوار 50سالہ سید محمد علی شاہ کو سر میں گولیاں ماریں جس سے وہ موقع پر ہی جام شہادت نوش کرگئے ، شہید کا جسد خاکی ایمبولنس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں قانونی کاروائی کے بعد میت ان کے ورثاءکے حوالے کی جائے گی، اطلاعات کے مطابق سید محمد علی شاہ شیعہ علماءکونسل سندھ کے نائب صدر،کے ڈی اے میں ملازم اور معروف شیعہ رہنما شہید عسکری رضا کے برادر نسبتی ہیں جنہیں 8برس قبل راشد منہاس روڈ پرکالعدم سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا اور ملت جعفریہ نے ان کے جسد خاکی کے ہمراہ گورنر ہاؤس کراچی کے باہر تاریخی دھرنا دیا تھا۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close