مقبوضہ فلسطین

کشمیری نوجوانوں کے بہیمانہ قتل عام کے خلاف مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال

شیعیت نیوز: مقبوضہ ریاست جموں وکشمیرمیں بھارتی فوج کے ہاتھوں نوجوانوں کی شہادت پرمودی حکومت کے خلاف آج مکمل ہڑتال ہے، مظاہروں کے خوف سے بھارتی قابض فوج نے جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کر کے مکمل ناکہ بندی کر رکھی ہے،ترال میں حریت رہنما کی شہادت کی چوتھی برسی پر نوجوانوں اور بھارتی فوج کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں، گذشتہ چند روز کے دوران نوجوانوں کی پے در پے شہادتوں پر بھارتی حکومت کے خلاف پلوامہ اور شوپیاں میں مکمل ہڑتال ہے، پبلک ٹرانسپورٹ اور کاروباری مراکز بند ہیں،بھارتی فوج نے جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کر کے کرفیو کی فضا قائم کر رکھی ہے، انٹرنیٹ اورموبائل فون سروس بند کر دی گئی،عوامی احتجاج اور مظاہروں سے خوفزدہ بھارتی حکومت نے یوم جمہوریہ کے موقع پر مقبوضہ وادی میں بھاری نفری تعینات کی تھی جو تاحال موجود ہے،اس کے باوجود کشمیریوں کا جوش و جذبہ کم نہیں کیا جا سکا اور آج ہڑتال کے دوران حریت قیادت کی طرف سے بھرپورعوامی احتجاج اورمظاہروں کی کال دی گئی ہے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close