کاپی رائٹ کی وجہ سے آپ یہ مواد کاپی نہیں کر سکتے۔
عراق

ایران و عراق اقتصادی اور تجارتی لین دین کے فروغ کے لیے مسلسل رابطے میں ہیں

شیعت نیوز مانیٹرنگ ڈیسک ؛بغداد میں ایران کے مرکزی بینک کے سربراہ عبدالناصر ہمتی کے ساتھ ایک ملاقات میں عراقی صدر برھم صالح کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے فروغ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیے جانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے اعلی حکام اقتصادی اور تجارتی لین دین کے فروغ کے لیے مسلسل رابطے میں ہیں اور یہ سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔

عراقی صدر نے ایران و عراق کے مرکزی بینکوں کے درمیان ہونے والے معاہدوں اور سمجھوتوں پر خوشی کا اظہار کیا۔ایران کے مرکزی بینک کے سربراہ عبدالناصر ہمتی ایک اعلی سطحی بینکاری وفد کے ہمراہ منگل کے روز بغداد پہنچے تھے جہاں انہوں نے اپنے عراقی ہم منصب علی العلاق کے ساتھ تفصیلی مذاکرات کیے۔ایران اور عراق کے مرکزی بینکوں کے سربراہوں نے مالیاتی ادائیگیوں کے مشترکہ مکینزم پر دستخط کیے ہیں۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker