کاپی رائٹ کی وجہ سے آپ یہ مواد کاپی نہیں کر سکتے۔
سعودی عرب

جمال خاشقچی کو بن سلمان نے منصوبہ بندی کے تحت قتل کیا ہے، اقوام متحدہ

شیعیت نیوز: اقوام متحدہ نےکہا ہے کہ جمال خاشقچی کو سعودی حکام نے منصوبہ بندی کے تحت قتل کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقچی کو سعودی حکام نے منصوبہ بندی کے تحت قتل کیا، جمال خاشقجی کے قتل کی تحقیقات کے لیے ترکی جانے والے تین رکنی انکوائری کمیشن نے خ جمال خاشقچی قتل کیس سے متعلق آڈیو ثبوت کا جائزہ لیا، مشن میں شامل نمائندہ خصوصی اقوام متحدہ اگینز کلیمرڈ نے کہا ہے کہ سعودی اہلکاروں نے جمال خاشقچی کو پہلے سے طے شدہ منصوبے کے تحت وحشیانہ انداز میں قتل کیا۔

واضح رہے کہ 2 اکتوبر 2018 کو جمال خاشقچی اس وقت عالمی میڈیا کی شہ سرخیوں میں رہے جب وہ ترکی کے شہر استنبول میں قائم سعودی عرب کے قونصل خانے میں داخل ہوئے لیکن واپس نہیں آئے، بعد ازاں ان کے حوالے سے خدشہ ظاہر کیا گیا کہ انہیں قونصل خانے میں ہی قتل کر دیا گیا۔ اس کے بعد 20 اکتوبر کو سعودی عرب نے باضابطہ طور پر یہ اعتراف کیا تھا کہ صحافی جمال خاشقچی کو استنبول میں قائم سعودی قونصل خانے کے اندرقتل کردیا گیا۔

دھیان رہے کہ عالمی قوانین کے کی خلاف ورزی کرکے یمن، بحرین اور شام سمیت جمال خاشقیجی کو ریاستی سرپرستی میں قتل کروانے والا محمدبن سلمان فروری کے تیسرے ہفتہ میں دورہ کررہا ہے، جو پاکستان کی پاک زمین کی بے حرمتی سمجھی جارہی ہے، کیونکہ اس وقت محمد بن سلمان اپنے جرائم کی وجہ سے عالمی میدان سیاست میں اعتبار کھو چکا ہے لہذا اس کی پاکستان آمد کی خبر پر پاکستان کے اندرسے بھی محمد بن سلمان نامنظور کی آوازین آنا شروع ہوگئی ہیں۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker