کاپی رائٹ کی وجہ سے آپ یہ مواد کاپی نہیں کر سکتے۔
عراق

عراق سے ایران پر حملہ کیا تو امریکا کے ہاتھ کاٹ دینگے، حزب اللہ عراق

حزب اللہ عراق کے ترجمان نےکہا ہے کہ امریکہ نے ایران پر حملے کیلئے عراقی سرزمین کا استعمال کیا تو اس کے ہاتھ کاٹ دیں گے۔

’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق المیادین ٹی وی کےساتھ گفتگو میں ’’جعفر حسینی‘‘نے کہاکہ امریکہ نےایران پر حملے کیلئے عراقی سرزمین کا استعمال کیا تو اس کے ہاتھ کاٹ دیں گے، انہوں نے کہاکہ امریکہ کے متضاد صدر ٹرمپ عراقی سرزمین سے اسلامی جمہوریہ ایران پر حملہ کرنے کا تصور بھی نہیں کرسکتے، انہوں نے کہاکہ اگر واشنگٹن نے عراقی سرزمین سے شام یا ایران پر حملہ کرنے کا فیصلہ کیا تو ہم امریکہ کے ہاتھ کاٹ دیں گے ، انہوں نے عراقی رکن پارلیمان سے مطالبہ کیا کہ وہ ملک سے امریکی افواج کے انخلاء سے متعلق پارلیمنٹ میں قرارداد پیش کریں

واضح رہے کہ امریکا نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ ایران پر حملہ کرنے کے عراقی سرزمین کا استعمال کریگا جس پر عراقی مقاومتی تنظیموں اور عراقی حکومتی اہلکاروں نے امریکی صدر ٹرمپ کے اس احمقانہ اعلان کی مذمت کی ہے، دوسری جانب عراقی مرجع تقلید آیت اللہ سیستانی نے بھی امریکی صدر کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker