کاپی رائٹ کی وجہ سے آپ یہ مواد کاپی نہیں کر سکتے۔
لبنان

شریف خاندان کو معافی دلوانا بڑی غلطی: لبنانی وزیراعظم

پاکستان کےوفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے دعوی کیا ہے کہ لبنانی وزیراعظم سعد الحریری نے شریف خاندان کو معافی دلوانے کی غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ شریف خاندان کو معافی دلوانا بڑی غلطی تھی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹوئٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو پرویز مشرف سے این آر او دلوانے والے لبنانی وزیراعظم سعد الحریری نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی، اور ملاقات میں سعد الحریری نے شریف خاندان کو معافی دلوانے کی غلطی تسلیم کی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے سعدالحریری کو بتایا کہ پاکستان میں پھر نواز شریف کو این آر او کی بازگشت ہے، جس پر لبنانی وزیراعظم نے دونوں ہاتھ اٹھا کر کہا شریف خاندان کو معافی دلوانا بڑی غلطی تھی، شریف خاندان نے ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا جس پر شرمندگی ہوئی

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker