پاکستان

کالعدم تنظیموں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کرنے کا فیصلہ، وزارت داخلہ

شیعیت نیوز: وزارتِ داخلہ نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت حافظ سعید کی تنظیم فلاح انسانیت فاؤنڈیشن پر پابندی عائد کردی۔ترجمان وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر مؤثر عملدرآمد کیا جائے گا جس کے تحت کالعدم تنظیموں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن ہوگا،ترجمان کے مطابق وزارتِ داخلہ نے جماعت الدعوۃ کی فلاحی تنظیم فلاحِ انسانیت فاؤنڈیشن پر مکمل پابندی عائد کرتے ہوئے بینک اکاؤنٹس منجمد اور دفاتر سیل کرنے کا حکم جاری کردیا۔

واضح رہے کہ کالعدم  لشکر جھنگوی ، کالعدم سپاہ صحابہ نام بدل کر اہلسنت و الجماعت کے نام سے معاشرے میں متحرک ہے اور پاکستان کی عوام میں فرقہ واریت کو فروغ دینے میں مصروف ہے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close