پاکستان

دھشت گرد گروہ کے خلاف کارروائی کا خیر مقدم کرتے ہیںتاہم سکیورٹی مزید سخت کی جائے،علامہ مقصودڈومکی

شیعیت نیوز: شکارپور پولیس کی جانب سے دھشت گرد گروہ کے خلاف کارروائی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ دہشت گردی کے نیٹ ورک سے متعلق ہمارا موقف درست ثابت ہوا۔ ایس ایس پی اور اے ایس پی سمیت متعلقہ اہلکار قابل تعریف ہیں سیکورٹی مزید سخت کی جائے۔ سیکورٹی سے ہم مطمئن نہیں، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکریٹری جنرل اور شہداء کمیٹی کے چیئرمین علامہ مقصود علی ڈومکی نے وارثان شہداء شکارپور کے ہمراہ شکارپور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے سوال کیا کہ شریف شہریوں کے نام کس قانون کے تحت شیڈول 4 میں ڈالے گئے۔کیا ایک جمہوری ملک میں پرامن احتجاج جرم ہے۔کیا دھشت گردی کے خاتمے کیلئے پرامن سیاسی جدوجہد جرم ہے اور کیا مظلوموں کے لئے انصاف طلب کرنا جرم ہے؟

انہوں نےکہا کہ وارثان شہداء اپنی احتجاجی تحریک جاری رکھیں گے ہمارا سندھ حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ 21 نکاتی معاہدےپر عمل کرے۔انہوں نےکہا کہ ہم وطن کے با وفا بیٹے ہیں ارض پاک کے چپے چپے کی حفاظت کریں گے پاک فوج کے ساتھ ہیں۔ہماری کمشنر سے ملاقات ہوئی ہے جس نے مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔پریس کانفرنس میں اصغر علی سیٹھار قمرالدین شیخ سکندر علی دل ریاض حسین منصور صدیقی و دیگر شریک ہوئے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close