کاپی رائٹ کی وجہ سے آپ یہ مواد کاپی نہیں کر سکتے۔
پاکستان

عمران خان اور ایرانی صدرکے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ، عمران خان کے جلد دورہ ایران کا امکان

شیعیت نیوز: وزیراعظم پاکستان عمران خان اور ایرانی صدر حسن روحانی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ،دونوں رہنماؤں نے پاک ایران باہمی تعلقات اور خطے کی صورتحال پر بات چیت کی جب کہ وزیراعظم عمران خان اور ایرانی صدرحسن روحانی نے دوطرفہ باہمی تعلقات کی اہمیت کو دہرایاہے۔ ٹیلی فونک گفتگو میں وزیراعظم عمران خان کے جلد دورہ ایران کے معاملے پر بھی بات چیت کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے انٹیلی جنس ایجنسیز میں رابطے مربوط بنانے پر بھی اتفاق کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے ایرانی صدر کو بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے متعلق امور پر اعتماد میں لیا۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان موجودہ صورتحال مذاکرات کے ذریعے بہتر بنانے کی بھرپور کوشش کررہا ہے اور موجودہ حالات میں برادر ملک ایران کا کردار بہت اہم ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے ایرانی قیادت خصوصاًرہبر انقلاب آیت اللہ خامنہ ای کا مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی اصولی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران 2 ہمسائے اور برادر ملک ہیں جن کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور مذہبی قریبی تعلقات ہیں، ان تعلقات سے خطے میں استحکام اور معاشی ترقی خصوصی اہمیت کی حامل ہے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close