پاکستان

یوم خواتین کی آڑ میں مغرب زدہ سوچ کو مسلط نہیں کرنے دیں گے، رکن پنجاب اسمبلی زہرانقوی

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی سیکریٹری جنرل اور رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرانقوی نے میڈیاسیل سے جاری بیان میں کہاہے کہ یوم خواتین کی آڑ میں مغرب زدہ سوچ کو مسلط نہیں کرنے دیں گئے ۔یوم خواتین پر کچھ این جی اوز کی جانب سے اسلامی معاشرتی اقدار کی دھجیاں اڑائی گئیں،انہوں نے کہا کہ خواتین کے مسائل کو اجاگر کرنے کی آڑ میں اپنے مذموم عزائم کے ساتھ سڑکوں پر آنے والی خواتین اپنے بیرونی آقاؤں کی خوشنودی پر عمل پیر ا ہیں ان کے ہاتھوں میں اٹھائے گئے بینرز اور ان کے نعرے نا صرف اسلامی قوانین سے بغاوت ہمارے بلکہ مشرقی اقدار کے بھی منافی تھے ۔

زہرانقوی نے کہاکہ اس حساس نوعیت کے مسلئے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فوری نوٹس لینا چاہیئے اور ان کے پس پردہ چھپے عزائم کو بے نقاب کرکے ایسے ملک دشمن آلہ کاروں کو نشان عبرت بنانا چاہیئےیہ،دہشتگردی پر قابو پانے کے بعد ملک کو ایک اور سنگین اخلاقی جرم کی طرف لے جانے کی ایک قبیح سازش ہیں جسے قوم کبھی کامیاب نہیں ہونے دی گی،ہمارے لئے رول ماڈل جناب سید ہ فاطمہ زہراؑ کی ذات اقدس ہے ۔اسلام نے جو عزت ومنزلت اور حقوق عورت کو ماں بیٹی بہن اور بیوی کے روپ میں عطا کیئے ہیں آج کی دنیا کا کوئی معاشرہ ایسی مثال پیش نہیں کرسکتاہے ۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close