کاپی رائٹ کی وجہ سے آپ یہ مواد کاپی نہیں کر سکتے۔
ایران

آپسی دشمنی سے پرہیز کرنا چاہیے

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے خبرگان کونسل کے سربراہ اور اراکین سے ملاقات میں فرمایا: دشمن کے ساتھ حد بندی بہت ضروری ہے لیکن اختلاف نظر کو بہانہ بنا کر آپس میں دشمنی سے پرہیز کرنا چاہیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایران اور انقلاب اسلامی کے ساتھ دشمن کی وسیع عداوت اور دشمنی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ہمیں بھی دشمن کے بھر پور حملے کا جواب دینے کے لئے وسیع پیمانے پر تیاری کرنی چاہیے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے خـبرگان کونسل کے دو اہم علماء آیت اللہ ہاشمی شاہرودی اور آیت اللہ مؤمن کے فقدان پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا: دونوں بزرگ علماء ہمیشہ انقلاب اسلامی کی خدمت میں مصروف رہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے خطے میں ایران کی موجودگی پر اعتراض کرنے والوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے فرمایا: اگر امریکہ علاقائی ممالک میں موجود ہے تو ایران کو بھی علاقائی ممالک کی درخواست پر ان کی مدد کرنی چاہیے اور علاقائی ممالک میں ایران کی موجودگی پر اعتراض کرنے والے در حقیقت دشمن کے منصوبوں کو مدد فراہم کررہے ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ملکی ترقی اور پیشرفت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ہمیں ملک کو اس حد تک آگے لے جانا چاہیے جہاں دشمن ایران کے خلاف اقتصادی پابندیوں اور فوجی حملے کا تصور بھی نہ کرسکے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے بسیج اور رضا کار فورس کی توانائیوں سے حد اکثر استفادہ کرنے پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: اگر ہم رضاکار فورس کی توانائیوں کو بروی کار لائیں تو ہم امریکہ کو تاریخی اور ذلت آمیز شکست سے دوچار کرسکتے ہیں۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close