پاکستان

کالعدم دہشت گرد جماعتوں کے کارندوں کو روزگاردینا ان کی حوصلہ افزائی کے مترادف ہے،پیر معصوم شاہ نقوی

شیعیت نیوز: دہشتگردی کرنیوالی کالعدم جماعتوں کے آلہ کاروں کو روزگار کیلئے اور انہیں قومی دھارے میں شامل کرنا افسوسناک اورد ہشتگردوں کی حوصلہ افزائی کے مترادف ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے اعلان پر نظرثانی کرے، عید میلاد النبی کے جلوسوں، مساجد، مدارس، اولیاءاللہ کے مزارات، امام بارگاہوں، گرجا گھروں پر حملے کرنیوالے دہشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں، ان خیالات کا اظہارجمعیت علماء پاکستان کے سربراہ قائد اہلسنت پیر معصوم نقوی نے اپنےایک بیان میں کیا۔

انہوں نے کہاکہ کالعدم جماعتوں کیخلاف بھرپور کارروائی ہونی چاہیے۔ ان کی جگہ پارلیمنٹ نہیں، بلکہ جیل ہونی چاہیے، حکومت کی طرف سے انہیں تنخواہیں دینے کا مطلب ہوگا کہ مجرموں کو کھلی چھٹی دیدی جائے کہ پہلے عوام کا قتل کرو، تمہیں معافی دیدی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ صرف مقتولین کے ورثا ہی قاتل کو معاف کرنے کا حق رکھتے ہیں، ریاست کو اس کا کوئی اختیار نہیں، حکومت اپنا کردار ادا کرتے ہوئے عوام کو تحفظ فراہم کرنے کیساتھ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر عمل کرے اگر ماضی کی حکومتیں اور موجودہ حکومت دہشتگردوں کیساتھ انتخابی اتحاد نہ کرتیں تو یہ دہشتگردی میں پروان نہیں۔

پیر معصوم نقوی نے کہا کہ دہشتگرد تنظیموں کے حامی وزرا کو بے نقاب کرکے انہیں عہدوں سے ہٹایا جائے، اگر مائنڈ سیٹ تبدیل نہیں کیا جائے گا تو معاشرے میں امن قائم نہیں ہو سکتا، طالبان سے ہونیوالے مذاکرات کی ناکامی کے بعد ہی سوات آپریشن، ضرب عضب اور ردالفساد آپریشن شروع کیے گئے تھے، جس کے باعث دہشتگرد تنظیموں کا خاتمہ کیا گیا اور اب کچھ سکون محسوس ہو رہا ہے، موجودہ حکومت کو بھی اپنے دہشتگردوں کیلئے نرم گوشہ کے بارے میں نظرثانی کرنی چاہیے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ دہشتگردی پھیلانے والے مائنڈ سیٹ کو تبدیل کیا جائے اب بھی نفرت انگیز تقریر کرنیوالے ملاں موجود ہیں جو معاشرے کے مختلف طبقات کیخلاف گفتگو کرتے ہیں انہیں اسلام کے پُرامن پیغام کو عوام تک پہنچانا چاہیے، فرقوں کے درمیان اختلافات صدیوں پرانے ہیں، فقہی اختلافات کی بنیاد پر کسی کو واجب القتل، مرتد، مشرک، گستاخ رسول اور کافر قرار دینا خود بہت بڑا ارتداد ہے، جو کہ خارجیت کا شیوہ رہا ہے، اس خارجی فتنے کو ختم کیا جائے گا۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close