یمن

سمجھوتے کی خلاف ورزی پر اقوام متحدہ سعودی اتحاد کے خلاف ایکشن لے

یحیی سریع نے کہا کہ سعودی اتحاد کے فوجیوں نے گذشتہ اڑتالیس گھنٹوں کے دوران الحدیدہ میں فائربندی کی پانچ سو پانچ بار خلاف ورزی کی۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا کہ سعودی اتحاد نے فائربندی کے سمجھوتے پر کبھی عمل نہیں کیا، جبکہ اسے جان لینا چاہئے کہ یمنی فوج اورعوامی رضاکار فورس کے صبر کی بھی ایک حد ہے۔

السریع نے کہا کہ سعودی اتحاد کی جانب سے فائربندی کی خلاف ورزی کا سلسلہ اگر یونہی جاری رہا تو اسے یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی جانب سے سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

واضح رہے کہ اٹھارہ دسمبر سے شہر الحدیدہ میں فائربندی کے سمجھوتے کا نفاذ عمل میں آیا ہے تاہم سعودی اتحاد نے اب تک اس سمجھوتے پرعمل نہیں کیا ہے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close