ایران

اسلامی ممالک کو نیوزی لینڈ میں دو مساجد پر دہشت گردانہ حملوں کے حامیوں کو رسوا کرنا چاہیے؛حسن روحانی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے نیوزی لینڈ میں دو مساجد پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی ممالک کو نیوزی لینڈ میں دومساجد پر دہشت گردانہ حملوں کے حامیوں کو رسوا کرنا چاہیے۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ بعض مغربی ممالک دہشت گردی کو اسلام اور مسلمانوں کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کررہے ہیں۔ صدر حسن روحانی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نیوزی لینڈ میں مساجد پر دہشت گردانہ حملوں سے یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ دہشت گردی آج بھی دنیا کا اہم مسئلہ ہے اور اس کی روک تھام کے سلسلے میں سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے۔ صدر روحانی نے اپنے دہشت گردانہ واقعہ میں متاثرہ افراد اور ان کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں واقع دو مساجد پر دہشت گردانہ حملے میں اب تک 50 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close