پاکستان

شیرخدا حضرت علی ؑکی جرات، تدبر، حکمت اور بصیرت ہمیں زندگی کے ہر شعبہ میں بہترین رہنمائی فراہم کرتی ہے،علامہ راجہ ناصرعباس

شیعیت نیوز:  مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نےمولود کعبہ حضرت علی علیہ السلام کے جشن ولادت کے پرمسرت موقع پرعالم اسلام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے پیغام میں کہاکہ شیرخدا حضرت علی علیہ السلام کی جرات، تدبر، حکمت اور بصیرت ہمیں زندگی کے ہر شعبہ میں بہترین رہنمائی فراہم کرتی ہے،خاندان رسالت ﷺ سے وابستگی نجات کی ضامن ہے۔اہل بیت اطہار علیہم السلام کی خوشی میں خوش اور ان کے مصائب پر غمگین ہونا ہی حق مودت اور اجر رسالت ہے۔حضرت علی علیہ السلام کی جرات، تدبر، حکمت اور بصیرت ہماری زندگی کے ہر شعبہ میں رہنمائی کے لیے بہترین رہنمائی فراہم کرتی ہے۔ عصر حاضر کی طاغوتی طاقتوں کا مقابلہ کرنے کے لیے خیبر شکن مولا علیؑ کے افکار کو شعار بنانا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ یہود و نصاری عالم و اسلام کو شکست دینے کے لیے انہیں اسلامی فکر سے دور لے جا رہے ہیں۔مغربی میڈیا کے ذریعے اسلامی تشخص کو بدنما انداز میں پیش کیا جارہا ہے تاکہ لوگ دین اسلام سے متنفر ہو کر دور ہوں۔ثقافتی یلغار کے ہتھیار سے معاشرتی و اسلامی اقدار کو تباہ کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر اسلامی کی حقیقی تعلیمات کا مطالعہ کرنا ہے تو رسول ﷺ و آل رسولﷺ کے فرمودات اور کردار پر نظر دہرائی جائے۔حضرت علی ؑ کی زندگی کے ہر لمحہ میں امت مسلمہ کے لیے کوئی نہ کوئی درس موجود ہے۔چودہ سو سال قبل جو پروپیگنڈہ اہلبیت ؑ کے خلاف کیا جا رہا تھا آج اہلبیت ؑ کے ماننے والے بھی اسی کا شکار ہیں۔

انہوں نے کہا رسول آل رسولﷺ سے محبت کا اظہارزبانی دعووں کی بجائے اپنے عمل و کردار سے کیا جانا چاہیے تاکہ ہمارے قول و فعل میں حقیقی محب اہلبیت ؑ ہونے کی جھلک نظر آئے۔ 13رجب کے پرمسرت موقعہ پر مجلس وحدت مسلمین کے تمام صوبائی و ضلعی دفاتر اور مرکزی سیکرٹریٹ میں تقریبات کا بھی انعقاد کیا گیا، جبکہ مختلف شہروں میں جشن ریلیاں بھی نکالی گئیں اور فیملی فیسٹیولز کا بھی انعقادکیا گیا۔مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہ تقریب سے علامہ اصغر عسکری نے خطاب کرتے ہوئے حضرت علی علیہ السلام کی سیرت اور زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔اس موقعہ پر علامہ ضیغم عباس اور حماد رضانے اپنے اپنے انداز میں نذرانہ عقیدت پیش کیااورنظامت کے فرائض علامہ علی شیر انصاری نے ادا کیے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close