پاکستان

ٹرمپ کا گولان ہائٹس پر اسرائیل کا حق حاکمیت قبول کرنا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، ملی یکجہتی کونسل

شیعیت نیوز : دنیا بھر کے مسلمان باالخصوص اسلامیان پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کی تحریک آزادی میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے قائدین نے ایک مشترکہ بیان میں کیا ۔

ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کونسل کے صدر صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر ، سینئر نائب صدر علامہ سید ساجد علی نقوی ، سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ، نائب صدر حافظ عاکف سعید، ،پیر ہارون علی گیلانی اور ڈپٹی سیکریٹری جنرل ثاقب اکبر نے اس امر پر زور دیا کہ اسرائیل کی مظلوم فلسطینیوں پر جارحیت اور غزہ پر مسلسل بمباری عالمی ضمیر کے لیے ایک سوالیہ نشان ہے ۔ امریکہ جو اسرائیل کی سرپرستی کے لیے اپنی تمام تر نقابیں الٹ چکا ہے سے کسی انصاف کی توقع رکھنا فضول ہے، اقوام عالم کو اب اپنی انسانی ذمہ داری کو نبھاتے ہوئے اس مسئلہ کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔

بیان میں کہا گیا کہ صدر ٹرمپ کا گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیل کا حق حاکمیت قبول کرنے کا یکطرفہ اعلان عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی سراسر خلاف ورزی اور صہیونی لابی کی صریح غلامی کے مترادف ہے ۔ عالم اسلام اور عالمی ضمیر اس لاقانونیت اور ڈاکے کو کسی طور بھی قبول نہیں کرے گی

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close