عراق

عراق کوحشد الشعبی نے بہت بڑے خطرے سے بچا لیا۔

شیعت نیوز مانیٹرنگ ڈیسک :عراق کے صدر برہم صالح نے عراق کے تحفظ کے سلسلے میں حشد الشعبی ( رضاکار فورس ) کے اہم اور مؤثر کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حشد الشعبی نے عراق کو بہت بڑے خطرے سے بچا لیا۔

برہم صالح نے کہا کہ جب داعش کا موصل پر قبضہ ہوگیا تھا اور بغداد کو خطرات لاحق ہوگئے، اس وقت آیت اللہ سیستانی نے فتوی صادر کیا اور ان کے فتوے کے بعد عراقی جوانوں نے ملک کو بچانے کے لئے حرکت کا آغاز کیا۔ برہم صالح نے سعودی عرب اور عراق کے تعلقات میں توسیع کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عراق کے وزیر اعظم عادل عبدالمہدی عنقریب سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close